بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پینٹاگون کے ترجمان شان پارنل (Sean Parnell) نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ "امریکہ اور عراق میں [مبینہ] انسداد دہشت گردی اتحاد کے شراکت داروں نے داعش کے خلاف 'عزمِ راسخ' آپریشن باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔"
پینٹاگون نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکی اتحاد کی افواج اور ساز و سامان کو اس بارہ سالہ فوجی مشن کے اختتام کے سلسلے میں اربیل ایئر بیس سے منتقبل کیا گیا ہے۔
پینٹاگون کے اعلان کے مطابق، "عراقی سیکورٹی فورسز، بشمول کرد پیشمرگہ فورسز اور عراق کے علاقے کردستان کی دیگر سیکورٹی فورسز، اب سے اس ملک کی سلامتی کے تحفظ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔"
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پینٹاگون اپنے عراقی شراکت داروں کو بامقصد تربیت اور انٹیلیجنس معاونت فراہم کرتا رہے گا۔
کل، عراقی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے اعلان کیا کہ امریکہ کے بین الاقوامی اتحاد کا کوئی بھی اہلکار اب عراقی سرزمین پر موجود نہیں ہے۔
پینٹاگون کے اعلان کے باوجود، "وال اسٹریٹ جرنل" نے آج صبح کے وقت رپورٹ دی کہ امریکہ کے کچھ فضائی دفاعی نظام اور مشین گن سے لیس فوجی عراق میں باقی رہیں گے۔
واضح رہے کہ عراق سے امریکیوں کے انخلاء کا اصل سبب ایران اور عراقی مقاومت کے حملے تھے جنہوں نے امریکیوں کی موجودگی کو ناممکن بنایا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ